0

اسرائیل نے خلیج فارس کے قریب مال بردار پرحملہ کرنے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے.

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے خلیج عمان میں گاڑیوں سے لدے ایک اسرائیلی ملکیت مال بردار جہاز پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئےکہا تھا کہ ان کی حکومت جوابی کارروائی کرے گی۔

یہ ایران کا ایک آپریشن تھا۔ یہ بات واضح ہے ، نتن یاہو نے پیر کو نشر ہونے والے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا۔ ایران اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ میں اس کو روکنے کے لئے پرعزم ہوں۔ ہم اسے پورے خطے میں مار رہے ہیں۔

سنگاپور جاتے ہوئے خلیج میں کئی بندرگاہوں پر گاڑیوں کو اتارنے والے مال بردار ہیلیوس رے کو جمعہ کے روز خلیج فارس کے داخلی راستے کے قریب ایرانی ساحل کے ساتھ نامعلوم افراد کے متعدد دھماکوں نے نشانہ بنایا۔

اسرائیل کا مؤقف ہے کہ علاقائی غلبے کے لئے ایران کے عزائم اس کی سلامتی کے لئے سب سے بڑے خطرہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نیتن یاھو نے پیر کے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی حکومت ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت پیدا کرنے سے روکنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں