0

بالی ووڈ میں مہنگی ترین طلاق کس جوڑی کی ہوئی؟

بالی ووڈ میں جہاں مہنگی سے مہنگی شادیاں کرنے کا رواج پایا جاتا ہے وہیں جب یہ جوڑیاں ٹوٹتی ہیں تو مہنگی طلاقوں میں بدل جاتی ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی جوڑیوں میں ہونے والی چند مہنگی ترین طلاقیں درج ذیل ہیں

کرشمہ کپور اور سنجے کپور
چلبلی سی اداکارہ کرشمہ کپور جب اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، اس دوران انہوں نے کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی، دونوں کی شادی 13 سال رہی اور سال 2016ء میں دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی۔

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا
سلو بھائی کے چھوٹے بھائی، اداکار ارباز خان اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا شادی سے پہلے پانچ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ افیئر میں رہے۔دونوں نے بہت دھوم دھام سے شادی کی جو 13 برس تک ہی چل سکی، اس جوڑی کا ایک بیٹا آریاب بھی ہے۔
13 سالہ رشتے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور ملائیکہ اروڑا نے عدالت کے حکم پر اپنے اخراجات کی مد میں 15 کروڑ روپے لیے۔

عامر خان اور رینا دتہ
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان نے 1986ء سے 2002ء تک زندگی کے سفر میں ساتھ نبھانے والی اپنی اہلیہ، رینا دتہ کو طلاق دیتے ہوئے 50 کروڑ روپے بھی ادا کیے تھے۔

ہریتھک روشن اور سوزانے خان
بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور سوزانے خان نے 2000ء میں شادی اور 14 سال بعد 2014ء میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس موقع پر سوزانے خان نے سیٹلمنٹ کے لیے 400 کروڑ روپے کا تقاضہ کیا تھا جس پر ہریتھک روشن نے اُنہیں 380 کروڑ روپے دے کر رشتہ ختم کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اور سوزانے خان کی بالی ووڈ میں ہونے والی یہ ابھی تک کی سب سے مہنگی طلاق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں