بھارت میں انتہائی مطلوب بندر کو پکڑ لیا گیا.

بھارت میں انتہائی مطلوب بندر کو پکڑ لیا گیاجس کو پکڑنے کے لیے 21 ہزار روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں 2 ہفتوں سے خوف پھیلانے اور 20 لوگوں پر حملہ کرنے والے بندر کے سر کی قیمت 21 ہزار روپے رکھ دی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کل شام ریسکیو ٹیم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر خطرناک بندر کو پکڑا جس کی تلاش کے لیے ایک ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر کو پُرسکون کرنے کےلیے انجیکشن بھی لگائے گئے جس کے بعد اسے پنجرے میں بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر نے جن 20 افراد پر حملہ کیا ان میں 8 بچے بھی شامل تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ بندر چھتوں اور کھڑکیوں پر بیٹھ جاتا تھا اور اچانک لوگوں پر جھپٹ پڑتا تھا جس کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے بہت سے لوگوں کو گہرے زخم آئے اور کئی لوگوں کو متعدد ٹانکے بھی لگوانے پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں