ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب ملادی.

ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب ملادی.

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کروانے کے لیے اس کی دودھ کی فیڈر میں شراب ملا دی۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کے لیے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں