0

کورونا وباء، تعلیمی اداروں میں قبل ازقت موسم سرما کی تعطیلات کرنالازمی قرار.

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں میں قبل ازقت موسم سرما کی تعطیلات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سکولوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے صرف این سی اوسی کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور موسم سرماکی چھٹیاں قبل ازوقت دے کر ان میں تھوڑا اضافہ کردیا جائے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے بالکل ٹھیک سفارشات کی ہیں ان سفارشات میں پرہجوم جگہوں پرجانا، ماسک، سکولوں اور اجتماعات کے حوالے سے شامل ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کو ڈیل کرنے کا تجربہ وسائل اور ماہرین بھی موجود ہیں لیکن پھر بھی ہمیں این سی اوسی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں