بالوں کی رنگت تبدیل ہو کر براؤن کیوں ہو جاتی ہے.

بالوں کی کھوئی ہوئی چمک و رنگت کو بحال کرنے کیلئے ہفتے میں ایک بار نیم گرم ناریل تیل سے سر اور سر کی جلد کی مالش کریں

آپ نے بعض اوقات دیکھا ہو گا یا آپ کے اپنے بال بھی سیاہ رنگت سے براؤن رنگ میں بدل جاتے ہیں۔اس براؤن رنگ سے مراد ڈائی کے بعد براؤنش شیڈ سے ہر گز نہیں ہے بلکہ بالوں کا رنگ سیاہ سے گولڈن براؤنش ہو جاتا ہے اور بال روکھے و بے جاں اور دو منہ والے ہو جاتے ہیں۔

Hair Color Chart Guide with Levels

سورج کی تمازت کا سامنا تیز کیمیکل کے حامل ہیئر پروڈکٹس‘ہیئر ڈرائیر‘ہاٹ رولز اور اسٹرینر کا زیادہ استعمال بالوں کو کھردرا اور روکھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

بالوں کو براؤن رنگ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے دھوپ میں گھر سے باہر نکلنے سے پہلے بالوں کو اسکارف یا دوپٹے سے اچھی طرح لپیٹ کر ڈھک لیں یا دھوپ سے بچنے کے لئے چھتری کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔یہ احتیاط نہ صرف آپ کے بالوں کی ساخت کو تباہ ہونے سے بچائے گی بلکہ سر کی جلد دھول مٹی اور آلودگی سے بھی محفوظ رہے گی۔

اگر آپ کے بالوں کی ساخت اور رنگت تبدیل ہو چکی ہے تو ہفتے میں ایک بار نیم گرم ناریل تیل سے بالوں اور سر کی جلد کا اچھی طرح مساج کریں۔

Leave in conditioner کا استعمال کریں جو آپ کے بالوں کی اچھی طرح دیکھ بھال و حفاظت کر سکے۔ہفتے میں ایک بار انڈے اور دہی کا ماسک بنا کر بالوں پر لگائیں۔یہ آپ کے بالوں کی کھوئی ہوئی چمک کو لوٹا کر انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بنا دے گا۔

دو مونہے بالوں کو کہیں بائے بائے.

دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پئیں۔ان بتائے گئے سنگھاری نسخوں پر عمل کرکے دیکھیں آپ کے بال ایک ماہ میں گھنے سیاہ و چمکدار ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں