0

جلد کے لئے عرق گلاب کا استعمال.

جلد کے لئے عرق گلاب کا استعمال.

خواتین جلد کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے عرق گلاب کو مندرجہ ذیل صورتوں میں استعمال کر سکتی ہیں۔
عرق گلاب کو جلد کی کلینزنگ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔یہ جلد سے تمام گرد اور جراثیم وغیرہ صاف کرکے جلد کو پر رونق بناتا ہے جلدی امراض سے بھی بچاتاہے ۔

یہ جلد کو مہاسوں سے پاک کرتا اور کھلے مسام کو بند کر دیتاہے یعنی یہ آپ کی جلد کو ٹون کرے گا۔عرق گلاب جلد کے لئے بہترین لوشن ہے ۔جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں یوں عرق گلاب جلد کے لئے محافظ ثابت ہوتاہے جو جلد کو صاف کرتاہے۔

ہماری جلد تین اقسام پر مبنی ہے چکنی خشک اور نارمل‘عرق گلاب میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ ہر طرح کی جلد کے لئے موثر ہے ۔روغنی جلد کی مالک خواتین اپنے چہرے کی اضافی چکناہٹ کو ختم کرنے کے لئے عرق گلاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔یہ چکنی جلد کے لئے نہایت موزوں ہے اس سے چہرے کی اضافی چکناہٹ بھی کنٹرول ہو جاتی ہے اور چہرے پر مناسب مقدار میں نمی بھی بر قرار رہتی ہے ۔

اسے جلد پر لگانے کے لئے ملتانی مٹی کی تھوڑی مقدار لیں اور اس میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا کر 20منٹ چہرے پر لگائیں پھر دھولیں آپ کو اپنی جلد پر فرق نظر آئے گا۔اس سے جلد کے تیل پر قابو پانے اور اسے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ہفتے میں ایک بار اسے استعمال کریں۔

کھیرے سے جلد کی حفاظت .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں