تروتازہ اورخوبصورت جلد بنانے کے لئے.ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے

تروتازہ اورخوبصورت جلد بنانے کے لئے.

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ جلد پر جھریاں اور جھائیاں نمایاں ہونا قدرتی عمل ہے
ذیل میں ایسی ہی چند اشیاء کا ذکر پیش خدمت ہے
جن کے ذریعے آپ با آسانی بڑھتی عمر کے سبب بے جان اور لچک کی کمی کا شکار جیسے مسئلے پر قابو پا سکتی ہیں .
کھیرا
کھیرا 95فیصد پانی پر مشتمل ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ تروتازہ جلد کے حصول میں کارگر ثابت ہوتاہے ۔
اس کا رس جلد کو جواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔
جواں جلد کے حصول کے لئے کھیرے کے کتلے کاٹ کر انہیں چہرے پر لگائیں ۔
دائرے کی شکل میں اوپر کی جانب دس منٹ تک مساج کریں اور آخر میں چہرہ دھولیں.
سبز چائے
سبز چائے کا شمار صحت بخش مشروبات میں کیا جاتاہے ۔یہ جسم کو موٹاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ جلد سے مضر صحت مادوں کا خاتمہ کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوتی ہے ۔
کیلا
ایک کیلا چھیل کر میش کرلیں اور اسے چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگا لیں۔
بند گوبھی
آپ دو کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی بندگوبھی میں ایک انڈے کی سفیدی اور دو کھانے کے چمچ شہد شامل کریں ۔اب یہ ماسک چہرے اور گردن پہ اچھی طرح لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں
انڈے کی سفیدی
ایک انڈے کی سفیدی میں دو کھانے کے چمچ شہد شامل کریں۔یہ ماسک چہرے اور گردن پر متوازن انداز سے لگا کر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔
بادام کا تیل
نہانے سے قبل جلد اور چہرے پر اس کا استعمال انتہائی موٴثر ثابت ہے۔
دہی
دو کھانے کے چمچ دہی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں ۔
اب اس پیسٹ کی مدد سے چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں اور اگلے پانچ منٹ کے لئے اسے چہرے پر لگا رہنے دیں ۔آخر میں سادے پانی سے دھولیں

اپنا تبصرہ بھیجیں