0

قدرتی غذائیں جو جلد کو نکھاریں.ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے

قدرتی غذائیں جو جلد کو نکھاریں.

ہم میں سے بیشتر خواتین جلد سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ماہرین حسن کے پاس کئی کئی چکر لگاتی ہیں
ذیل میں غذاﺅں سے متعلق معلومات پیش خدمت ہے جن کی بدولت آپ کی جلد کی رنگت برقاررکھنے میں مدد ملے گی۔
انڈا
انڈے میں وٹامن D پایا جاتا ہے جو جلد کو مہاسوں، داغ دھبوں اور خکی سے بچاﺅ کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو فعال رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
لیموں پانی
لیموں پانی وٹامن C سے بھرپور مشروب ہے ، جو چہرے پہ نمایاں لکیریں ظاہر ہونے اور داغ دھبے سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پیلی شملہ مرچ
پیلی شملہ مرچ وٹامن C اور آئرن سے بھرپور سبزی ہے جو جلد کو داغ دھبوں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے محفوظ رکھتی ہے.
دہی
دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کے کھلے مساموں کی مرمت میں اہم کرداد ادا کرتا ہےجو کہ وقت سے پہلے بڑھتی عمر کے اثرات نمایاں ہونے سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد گار ہے۔دہی میں کیلثیئم اور وٹامن D کی خاص مدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے لیے بہترین علاج ہے۔
ناریل کاپانی :
وزن گھٹانے میں ناریل کے پانی کا کوئی ثانی نہیں ۔ ناریل کاپانی جلد کو نرم وملائم ہوتا ہے ۔ جھائیاں صاف کرتا ہے ۔ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔
ہلدی :
یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ صحت اورخوبصورتی کے حصول کااہم ذریعہ بھی ہے ۔ اس میں موجود جراثیم کش عناصر اسے بہت اہم بناتے ہیں۔ ہلدی چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں