خواتین اپنے چہرے کی رنگت اور جلد کے بارے میں اکثر فکر مند رہتی ہیں اس کیلئے وہ گھر میں موجود اشیاء بھی استعمال کرتی ہیں۔ چہرے کی رنگت اور حفاظت کیلئے سب سے مفید چیز انار کا پھل ہے۔ اس میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو دوبارہ سے تروتازہ اور ملائم کر دیتا ہے۔
خوبصورتی کے لئے انار کے فوائد:
انار ٹونر سے آپ کی جلد کی کئی مشکلات حل ہو سکتی ہیں جیسے داغ،دھبے،گہرے نشانات وغیرہ۔
انار ٹونر میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں کو ختم اور اسے نرم و ملائم کر دیتے ہیں۔
اس کے استعمال سے جلد سے بڑھاپے کے آثار بھی کم ہو جاتے ہیں۔
انار ٹونر تیار کرنے کے مراحل:
انار تیار کرنے کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔ ایک گلاس پانی گرم کر لیں اس میں ایک عدد چائے کا چمچ ڈال دیں پھر پانی کو ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ایک چمچ عرق گلاب کا ملا لیں اس کے بعد انار کا جوس اس میں شامل کر لیں۔ اسے اب کسی ڈبے میں ڈال لیں آپ کا ٹونر تیار ہے۔ اسے روزانہ چہرے پر ہلکے طریقے سے ملیں۔ اس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔