ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کا گھریلو نسخہ.
ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے روزانہ چند منٹ مندرجہ ذیل طریقے سے ورزش کی جائے تو اس سے بہتر نتائج نکلیں گے:
ا۔ہاتھوں کو مضبوطی سے بند کریں۔پھر دفعتاً ہاتھ کھول کر زور سے انگلیوں کو پھیلادیں پانچ بار یہی عوامل کریں۔
ب۔ہاتھوں کو کلائیوں پر ادھر ادھر زور زور سے حرکت دیں۔
لیکن خود ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑے رکھیں۔عموماًموسم میں خرابی یا ہوا میں رطوبت کی کمی بیشی کے سبب سے ہاتھوں پر پیڑیاں یا جھریاں سی بن جاتی ہیں۔یہ پیڑیاں ایسے ہاتھوں پر بھی بن سکتی ہیں جن سے زیادہ دیر تک پانی کا کام کیا گیا ہو،مثلاًکپڑے یا برتن وغیرہ صاف کیے گئے ہوں۔
جب ہاتھوں پر پیڑیاں جم جائیں اور ان کو دور کرنا مقصود ہو تو ایسے ہاتھوں پربیرئیر کریم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ کریم پیڑیوں کو دور کرکے ہاتھوں کی جلد کو پھول کی نازک پتیوں جیسی بنادیتی ہیں۔اور ہاتھوں کی جلد کو موسمی اثرات و نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے