0

شادی سے پہلے سمارٹ ہونے کا گھریلو نسخہ

اگر آپ کی شادی ہونے والی ہےتو شادی سے کم از کم 6 سے 8 ہفتے پہلے ایکٹو ہو جاہیں.

اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیئے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی،دبلی اور مزید جاذب نظر لگ سکتی ہیں۔

سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں،پھر اسی طرح انھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اُٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔
دن میں روزانہ 15 سے 20 منٹ یہ عمل کریں۔ وقت کے ساتھ بیٹھنے،اُٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔

اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازووں کے سامنے بالکل سیدھے کر لیں،پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔ ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں۔ آغاز میں یہ عمل 10 مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں۔

اگر آپ کی چن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے۔ اس کیلئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چن کو آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔

گالوں کو نارمل رکھنے کے لئے پاوٹ (ہونٹ لٹکانا) بنائیں۔ شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں