0

یوگا سے گرتے بالوں کی روک تھام کا گھریلو علاج.

بالوں کا گرنا،خشکی،وقت سے پہلے سفید ہو جانا اور سر کی جلد کا کسی بیماری کا شکار ہو جانا یہ ایسے مسائل ہیں جن کا سامنا تقریباً ہر دوسرے شخص کو رہتا ہے جس کے لئے خواتین ادویات کے علاوہ شیمپوز بدلتی رہتی ہیں۔بالوں کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن ہارمونز، بدہضمی ،کھانے پینے اور سونے کی عادتوں میں بے اعتدالی،ڈپریشن،ٹینشن اور طویل مدت تک کسی دوا کو استعمال کرتے رہنے سے ہونے والا رد عمل بھی ہے۔

یوگا ایسی ورزش صحت کے نظام کی درستگی کے لئے بے حد معاون ثابت ہو سکتی ہے۔چند ماہ سے پہلے ہی آپ بالوں کو پہلے سے زیادہ گھنے،چمکدار اور لمبے محسوس کریں گے۔

طریقہ کار
اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو اندر کی طرف موڑ لیں اور دونوں ہاتھوں کے ناخن ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر آپس میں رگڑنا شروع کریں۔
اس ورزش کو 1سے 2منٹ تک مسلسل کریں اور دن میں جتنی بار کر سکیں کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر کرتی رہیں۔
مسلسل ایک ماہ تک یہ آسان سی ورزش بالوں کی صحت بحال کر سکتی ہے۔بالوں کی افزائش بڑھ جائے گی۔

پالک جلد کوجھریوں سے بچاتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں