0

بالوں کی خشکی اور سکری.ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے

بالوں کی خشکی اور سکری.

بے شمار خواتین وحضرات اس مسئلے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔خشکی بالوں کی سب سے بڑی دشمن ہے اور یہ بالوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ۔خشکی کے باعث بالوں کی جڑیں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور بال صحیح طریقے سے خوراک حاصل نہ کرنے کی وجہ سے تیزی سے گرنے اور ٹوٹنے لگتے ہیں ۔

خشکی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک وجہ ذہنی پریشانی اور تفکرات بھی ہے جو بالوں کے لئے بے شمار مسائل پیدا کرتی ہے ٹینشن کی وجہ سے بھی بالوں میں خشکی جنم لیتی ہے

گھریلو علاج

1:مساج
تیل کے ہلکے پھلکے مساج سے اکثر سکری کی پپڑیوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اگر چہ سرکے مساجوں کے پُر اثر ہونے کے بارے میں غلط نظریہ بھی موجود ہے ۔

حقیقت میں جب بال جھڑ رہے ہوں تو ایک سخت مساج بالوں کے جھڑنے کا مزید سبب بنے گا کیونکہ جڑیں پہلے ہی کمزور ہوتی ہیں اس کے علاوہ یہ بالوں کی شافٹ کو بھی نقصان دے سکتے ہیں ۔

سکری کے لئے گرم تیل کے ساتھ ہلکا پھلکا مساج کرنے سے کھوپڑی کے اوپر جمی پپڑیوں سے نجات ملے گی ۔
صاف کھوپڑی یا زیتون کا تیل گرم کرکے رات کو کھوپڑی پر نرمی سے مساج کیا جا سکتاہے اور اُسے رات بھر لگا رہنے دیں۔
اگلی صبح ایک لیموں کے رس کو شیمپو سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کریں ۔

2:حنا
حنا سے بھی سکری اور خشکی کو کنٹرول کیا جا سکتاہے اور حنا ایک قدرتی مصنوعات ہے اور اسے استعمال کرنے سے پہلے حنا کی کوالٹی کو اچھی طرح دیکھ لینا چاہیے .حنا بالوں کی افزائش کو بڑھاتاہے اور صحت مندی کو محفوظ کرتاہے .

کھیرے سے جلد کی حفاظت .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں