0

23 جنوری کو فور جی براڈ بینڈ سروسز کہاں کہاں شروع کی جائے گی.

حکومت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فور جی براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے بارے میں 23 مارچ کو اعلان متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے ہوگی اور اس سے نہ صرف جی بی اور اے جے کے میں تیز رفتار انٹرنیٹ آجائے گا بلکہ ان کی حکومتوں کو زیادہ آمدنی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کو وزارت آئی ٹی اور پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایک بریفنگ دی گئی تھی جس میں جی بی کے وزیر اعلی خالد خورشید اور اے جے کے حکومت کے اعلی عہدیداروں اور جی بی سیکریٹریٹ نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں