واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر کام بھی کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے پاس اب اس چھوٹی سی پریشانی کا بھی حل ہے۔ متعدد اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات کے ساتھ، میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے تصویر میں تصویر موڈ’ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اب صرف صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آئی ایس او استعمال کرنے والے صارفین اب اس نئے فیچر کے ساتھ ویڈیو منقطع کیے بغیر کالز پر ملٹی ٹاسک کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو دیگر کاموں کیلئے ویڈیو کال منقطع نہیں کرنی پڑے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایپ اسٹور سے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ آیا یہ فیچر ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فعال ہے یا نہیں۔
اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ وہ اب صارفین کیلئے جلد میسجنگ ایپ کے ذریعے ہائی کوالٹی کی تصاویر کا بھی تبادلہ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد صارفین دنیا بھر میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد بڑے سائز کی تصویر اپنے اصل سائز میں باآسانی بھیجی جا سکیں گی۔اس فیچر سے صارفین کو تصاویر بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے آپشن مل جائے گا۔