0

کیا ایف آئی اے گوگل کے خلاف مقدمہ درج کرے گی.؟

حکومت کی جانب سے توہین آمیز مواد کو انٹرنیٹ سے ہٹانے میں ناکامی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے پیر کو ایک وفاقی قانون افسر سے پوچھا کہ کیا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سرچ انجن گوگل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا دائرہ اختیار رکھتی ہے۔

عدالت کے استفسار پر ، ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اعتراف کیا کہ ایف آئی اے انٹرنیٹ پر دستیاب کسی بھی قابل اعتراض اور گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی کرنے کی ذمہ دار ہے۔

ایڈووکیٹ اظہر حسیب نے یہ درخواست دائر کی تھی جس میں حکومت سے احمدی برادری کے رہنما کا نام خلیفہ اسلام کے طور پر گوگل سے خارج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں