0

پاکستان میں ایمیزون نے اشیاء کی برآمد کی منظوری دےدی ہے۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ آئندہ چند روز میں پاکستان کو ای کامرس ایمیزون کی فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔

ایک بڑی پیش رفت یہ ہےکہ ایمیزون نےبالآخر ہمارےتاجروں کو اپنےنظام کےذریعےاشیاء کی برآمد کی منظوری دےدی ہے۔
پاکستان میں ایمیزون کی سرگرمیوں کےآغاز سےہمارے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گےکیونکہ یہ نوجوان سرمایہ کاروں (مردوخواتین) کی نئی نسل کوبرآمدی منڈی میں قدم رکھنےکےقابل بنائیں گی۔

تفصیلات نیشنل ای کامرس کونسل کے دوسرے اجلاس کے دوران شیئر کی گئیں ، جس میں ای کامرس کے فروغ کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مختلف پالیسیوں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں