0

پی ایس ایل کے باقی 6 میچز جون میں کراچی میں ہونگے: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھ فرنچائزز کے ساتھ ایک اجلاس میں اس سال جون میں پی ایس ایل 6 کے باقی 20 میچ کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ کی تنظیم سے متعلق تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد فرنچائزز اور کرکٹ باڈی نے متفقہ طور پر اس فیصلے پر اتفاق رائے کیا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شریک سات افراد کا کوویڈ ۔19 ٹسٹ مثبت آنے کے بعد اس ٹورنامنٹ کو رواں ماہ کے شروع میں مؤخر کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں