0

پی ایس ایل 6 کے میچز یکم جون کو دوبارہ شروع ہونگے: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل 6) کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ٹورنامنٹ یکم جون سے دوبارہ شروع ہونا ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 6 کو مارچ میں روک دیاتھا جب ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سات افراد کا کوویڈ ۔19 ٹسٹ مثبت آیا تھا۔ اس وقت ، پی سی بی نے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام افراد کی صحت اور تندرستی کے لئے فیصلہ غور سے لیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 6 میچز یکم جون سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

بقیہ 20 میچوں کے شیڈول کو تمام فرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی۔ یہ تمام میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جاٰہیں گے۔

شام کے میچ شام 8 بجے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈر کی صورت میں ، پہلا میچ شام 5 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔

20 میچوں کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز
5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز
7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ قلندرز
8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی
9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز
10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز
11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی۔ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز
13 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی
14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ قلندرز
جون 16: کوالیفائر (1 وی 2)
17 جون: ایلیمینیٹر 1 (3 v 4)
18 جون: ایلیمینیٹر 2 (ہارنے والے کوالیفائر ون فاتح ایلیمینیٹر 1)
20 جون: فائنل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں