تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں سماجی اورمذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی شدیدمذمت کی جارہی ہے
اداکار صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد مذہبی حلقوں کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’اور یہ محترمہ صبا قمر فرما رہی ہیں کہ مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ کیا تھا۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکاربھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہے۔