خیرپور میں بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر گھر کو آگ لگانے والی ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کو جیل بھیج دیا گیا۔
ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے.
والد کے انکار کرنے پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی تھی۔
واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا۔
والد کی جانب سے تھانہ پیرجوگوٹھ میں مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بعدازاں پولیس نےماروی خلجی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
