عدالت نے بلال سعید اور صبا قمر پر مقدمے کی درخواست پر 12 اگست کو جواب طلب کر لیا.
مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں گلوکاربلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے اور مسجد کی توہین اور کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں۔