اکشے کمار پاسپورٹ بدلنے پر مجبور

بالی ووڈ اداکار اور کینیڈین شہری اکشے کمار کو بھارت میں ان کی شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث اپنا پاسپورٹ بدلنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کو ان کی کینیڈین شہریت کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔

تاہم ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ بھارت ان کے لیے سب کچھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے جو کچھ بھی کمایا اور جو کچھ بھی حاصل کیا وہ سب کچھ یہیں سے حاصل کیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے سوچا کہ فلمیں تو چل نہیں رہیں اور کوئی نہ کوئی کام تو کرنا ہے، لہٰذا میں اس سلسلے میں وہاں (کینیڈا) چلا گیا۔ میرا دوست وہاں موجود تھا، اس نے مجھے کہا کہ یہاں آجاؤ، تو میں چلا گیا۔‘

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اسی دوران ان کی دو فلمیں ریلیز ہونے سے رہ گئی تھیں اور جب وہ کینیڈا چلے گئے تو دونوں فلمیں ریلیز ہوئیں اور سپر ہٹ ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’فلموں کی ریلیز کے بعد میرے دوست نے مجھ سے کہا کہ میں واپس جاکر کام دوبارہ شروع کردوں لہٰذا اُس وقت میں بھول گیا تھا کہ میرے پاس پاسپورٹ بھی موجود ہے۔‘

اکشے نے بتایا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کروانا پڑے گا، لیکن اب کرنا پڑ رہا ہے، میں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کی درخواست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں