0

شادی کےبعد اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کاپہلا فیشن شوُٹ سب کوبھاگیا.

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے مداح دونوں کی شادی کے بعد سے ان کے مشترکہ پراجیکٹ کے منتظر تھے۔ شادی کے بعد دونوں نے پہلی بار ایک فیشن شوٹ کروایا ہے ۔

ڈیزائنر زارا شاہجہاں کی نئی کلیکشن “غزل” میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری ایک عرصے سے انہیں ساتھ دیکھنے کے منتظرمداحوں کو اتنی بھائی کہ دونوں کا نام ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈزمیں آگیا.زارا شاہجہاں کی اس کلیکشن کیلئے ماڈلزمیں سجل اور احد کے علاوہ ماڈل ایمان سلیمان بھی ہیں۔سجل اور احد نے انسٹا گرام پر تصاویراپ لوڈ کیں جس میں دونوں کو انتہائی دلکش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس جوڑی کی شادی کے بعد سے مداحوں کو شکوہ رہتا تھا کہ سجل، احد کے ساتھ تصاویرشیئرکیوں نہیں کرتیں، احد کی سالگرہ پریہ فرمائش پوری کرنے والی سجل نے ستمبرمیں احد کی سالگرہ پر یہ فرمائش پوری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاتھا “ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی ون اینڈ اونلی، ہمیشہ جگمگاتے رہیں”۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اورشوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں