پالک پکوڑے بنانے کی ترکیب.
اجزاء:
1: بیسن دو کھانے کے چمچ
2: آلو ایک درمیانے سائز کا (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
3: پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی
4: پالک پتے 6عدد (چھوٹے کٹے ہوئے)
5: ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ
6: زیرہ ایک بڑا چمچ
7: نمک اور مرچ حسب ذائقہ
8: میٹھاسوڈا ایک چٹکی
9: اناردانہ ایک چمچ
ترکیب:
بیسن میں نمک مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا پانی میں پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے.
اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں اب پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔مزیدارمکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔