0

پھول گوبھی کے پکوڑے بنانے کی ترکیب.

پھول گوبھی کے پکوڑے بنانے کی ترکیب.

اجزاء .
1: پھول گوبھی آدھا کلو
2 : میدہ ایک پیالی
3: کارن فلور آدھی پیالی
4: انڈے کی سفیدی ایک عدد
5: نمک حسب ذائقہ
6: کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
7: تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت

ترکیب
1: میدہ اور کارن فلور کو مل کر اس میں نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر ملائیں.
2: انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے.
3:اس میں یہ تمام خشک چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں.
4:کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر یں.
5:پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں.
6:آمیزے میں ڈپ کر کے گولڈن فرائی کر یں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں