لچھا کباب بنانے کی ترکیب .

لچھا کباب بنانے کی ترکیب .

اجزاء
1: چکن بریسٹ(بڑے) 4 عدد
2 :لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچے
3 :لال مرچیں(کُٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ
4 :انڈا 1 عدد
5 :میدہ 3 کھانے کے چمچے
6: ٹوتھ پک
7: تکہ مصالحہ 1/2 پیکٹ
8 :چلی سوس 4 کھانے کے چمچے
9 :لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
10 :نمک حسب ذائقہ
11: کارن فلور 3 کھانے کے چمچے
12 :تیل حسب ضرورت

ترکیب
1:چکن بریسٹ کو صاف کر لیں اور ہڈی بھی نکال لیں اس کی لمبائی میں پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں۔(اسٹرپس لمبی اور پتلی ہونی چاہئیں موٹی نہ ہوں۔)
2لیموں کا رس‘کُٹی ہوئی لال مرچیں‘انڈا‘میدہ‘تکہ مصالحہ‘چلی سوس‘لہسن پیسٹ‘نمک‘کارن فلور گوشت ملا کر گوشت کی پٹیوں پر لگا لیں اور 15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
3 تین پٹیاں لمبی لمبی اٹھائیں اور اس کو فولڈ کریں ساتھ ساتھ اور ایک ایک کرکے 3-4 پٹیاں ملاتے جائیں اور فولڈ کرتے جائیں۔4تیل گرم کر لیں اس میں فولڈ کی ہوئی پٹیاں رکھ کر احتیاط سے تلیں اگر کھل رہی ہیں تو ٹوتھ پک کی مدد سے بند کرکے شیلو فرائی کر لیں اور بعد میں ٹوتھ پک نکال لیں۔

قیمہ میکرونی بنانے کی ترکیب.

اپنا تبصرہ بھیجیں