0

رشین سیلیڈ بنانے کی ترکیب.

رشین سیلیڈ بنانے کی ترکیب.

اجزاء:
بند گوبھی: ایک عدد
گاجر: تین عدد (اْبلی ہوئی)
آلو :تین عدد (اْبلے ہوئے)
مٹر :ایک پیالی (اْبلے ہوئے)
کھیرا: ایک عدد
سیب :تین عدد
پائن ایپل کیوبز: ایک ٹِن
سفید مرچ :ایک چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ضرورت
چینی :آدھا چائے کا چمچ
تازہ کریم :ایک پیالی
مایونیز :ایک درمیانی بوتل
کشمش :آدھا پیالی

ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں لمبی باریک کٹی بند گوبھی، اْبلی اور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی گاجر، اْبلے اور چوکور ٹکڑوں میں کٹے آلو، چھلے اور اْبلے مٹر، پتلے چوکور ٹکڑوں میں کٹے سیب، پائن ایپل کیوبز اور باریک کٹے کھیرے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

پھر اْن میں پسی سفید مرچ، تھوڑا سا نمک، چینی، تازہ کریم اور درمیانی بوتل مایونیز مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔آخر میں بھنی ہوئی کشمش اوپر ڈال دیں۔سلاد جتنا ٹھنڈا ہوگا اتنا ہی مزے دار ہوگا۔

پنیر نگٹس بنانے کی ترکیب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں