0

سبزی خور کورما بنانے کی ترکیب .

سبزی خور کورما بنانے کی ترکیب .

اجزاء:
گاجریں 1 کپ
آلو 1 کپ
گوبھی آدھا کپ
کھانے کا تیل آدھا کپ
ذیرہ 1 چائے کا چمچ
پیاز 1 کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر آدھا کپ
ٹماٹر پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
دہی آدھا کپ
کریم 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
پیپریکا 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
سبز دھنیا گارنش کے لئے

ترکیب:

ایک باؤل میں پانی، نمک اور آلو ڈال کر پانچ سے چھ منٹ ابال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب اسی باؤل میں پانچ منٹ گاجریں ابال کر سائیڈ پر رکھ دیں پھر مٹر ابال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں ذیرہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔

پھر ا س میں پسے ہوئے ٹماٹر گرم مصالحہ، نمک، دھنیا پاؤڈر، پیپریکا لا ل مرچ پاؤڈر، ہلدی اور دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں گوبھی اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر چار سے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھر ا س میں ابلے ہوئے آلو، مٹر، گاجریں اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں آدھا کپ پانی ڈٖال کر دس سے بارہ منٹ درمیانی ہلکی آنچ پر پکائیں۔

فش بال بنانے کی ترکیب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں