0

چاول کی کھیر بنانے کی ترکیب .

چاول کی کھیر بنانے کی ترکیب .

اجزاء
1: چاول 1/3 کپ
2 : دودھ ڈیڑھ کلو
3: چینی حسب پسند
4: پسی ہوئی الائچی تین عدد
5: ناریل کٹا ہوا تھوڑا سا

تیار کرنے کی ترکیب
1: ٹوٹے ہوئے چاول دھو کر تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں
2: پھر ہاتھوں سے خوب مسل لیں تاکہ باریک ہو جائیں
3: اسی پانی میں آدھ گلا یا مکمل گلا لیں
4: پھر اتار کر دودھ ملا لیں اور چمچ چلا کر پکائیں
5: گاڑھی ہونے لگے تو چینی حسب پسند شامل کر دیں
6: الائچی بھی ڈال دیں7ناریل کاٹ کر ڈالیں
8: چینی کا پانی خشک ہونے پر اتار لیں
9: ٹھنڈا ہونے پر کھائیں
10: چاول ابالے بغیر بھی کھیر پکائی جا سکتی ہے
11: اس میں یہ خیال رکھیں کہ چاول اچھی طرح گل جائیں
12: آنچ تیز نہ کر یں اور پانی کی جگہ دودھ زیادہ ڈالیں

مونگ پھلی کی ٹافی بنانے کی ترکیب .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں