0

گول گپےبنانے کی ترکیب .

گول گپےبنانے کی ترکیب .

اجزاء
سوجی آدھا کپ
میدہ آدھا کپ
لا ل آٹا ایک کپ
نمک حسبِ ذائقہ
میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
نیم گرم پانی حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل دو کپ
املی ایک سو گرام
چینی ایک کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
سبز دھنیا دس گرام
سبز مرچ چار عدد
ادرک دس گرام
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
کالا نمک ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
بھُناہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پودینہ دس گرام
اجوائن ایک چائے کا چمچ
اُبلے ہوئے چنے حسبِ ضرورت
اُبلے ہوئے آلو 2

ترکیب

۔ایک باؤل میں سوجی لیں اور اس میں میدہ ،لال آٹا ،نمک،میٹھا سوڈا اورنیم گرم پانی ڈال کر گوندھیں اور ڈھک کر تیس منٹ تک رکھ دیں ۔۔
اب تیار شدہ آٹے کا پیڑا بنا کر چھوٹی چپاتی بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اورچپاتی کو اس میں فرائی کر کے گول گپے کی پاپڑی بنا لیں ۔
۔۔اب ایک گرائینڈر لیں اور اس میں املی والا پانی،پودینہ ،سبز دھنیا ،سبز مرچ ,پانی ،ادرک ،نمک،چاٹ مصالحہ ،اجوائن ،بھُناہوا زیرہ اورکالا نمک ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں دہی لیں اور اس میں نمک،بھُناہوا ثابت زیرہ سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔
۔ ایک باؤل میں املی لیں اور اس میں پانی ڈال کر ایک گھنٹے کیلیے بھگو کر رکھیں اور چھا ن لیں ۔

کھٹا پانی بنانے کا طریقہ :

ایک باؤل میں املی کا بچاہوا پانی لیں اور اس میں کالا نمک چاٹ مصالحہ ،لیموں کا رس اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
بنا نے کا وقت: 30 منٹ

خواتین کو روزانہ ایک گلاس دودھ ضرور پینا چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں