0

زنگر برگر بنانے کی ترکیب .

زنگر برگر بنانے کی ترکیب .

زنگر برگر بنانے کے اجزاء:
چکن فلے آدھا کلو (بریسٹ، بون لیس ٹکڑے)
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
وویسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ
تیل فرائنگ کےلئے
بیٹر کےلئے
میدہ دو چائے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
نمک آدھا چائے کا چمچ
کوٹنگ کےلئے
کارن فلیکس ایک کپ
بریڈ کرمبز ایک کپ
چپس ایک کپ
بن حسب ضرورت
مایونیز حسب ضرورت
سلاد کے پتے حسب ضرورت
چیز سلائس حسب ضرورت

ترکیب:
چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
بیٹر کےلئے: بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔
کوٹنگ کےلئے: کوٹنگ کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں۔
میری نیٹ کئے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔
پھر اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔
پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔
چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

انڈے کی آئس کریم بنانے کی ترکیب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں