0

دہی بھلے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب.

دہی بھلے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب.

اجزاء
ماش کی دال: ایک کپ
نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا: ایک چٹکی
تیل : تلنے کے لئے
دہی : دو کپ
ہرا دھنیا : دو کھانے کے چمچ
بھنا زیرہ : ایک چائے کا چمچ
ادرک : آدھا انچ کا ٹکڑا
لال مرچ: دو چائے کے چمچ
چینی : دو چائے کے چمچ
اِملی کی چٹنی: دو کھانے کے چمچ

ترکیب
دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگو دیں۔ دال کو چھان کر پیس لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں۔ کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا ہونے تک تَل لیں۔تمام بھلے تَل جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے بھگو دیں۔پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔اور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاﺅڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس کرلیں۔ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی سے پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں