0

چکن سوپ بنانے کی ترکیب.

چکن سوپ بنانے کی ترکیب.

اجزاء
1: چکن (اوون میں بھنا ہوا )
2: گاجر ایک عدد درمیانے سائز کی
3: ٹماٹردو عدد کچلے ہوئے
4: نمک ایک چائے کا چمچ
5: کالی مرچ حسب ضرورت
6: پانی دو پنٹ
7: پیاز ایک عدد درمیانے سائز کا
8: رائی کے دانے چھ عدد
9: چکن سٹاک کیوب حسب خواہش

تیار کرنے کی ترکیب
1: بھنے ہوئے چکن میں سے کلیجی کو نکال لیں اور اسے ایک گہرے برتن میں ڈال دیں ۔
2: اسے چولہے پر رکھ کر دھیمی آنچ پر ابالیں اور اوپر آنے والی جھاگ ہٹا دیں ۔
3: اب اس میں سبزیاں ،رائی کے دانے اور نمک ڈال دیں اور برتن کو ڈھک دیں ایک گھنٹے تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں
4: یہاں تکہ کہ چکن کا گوشت نرم ہوجائے اور اچھی طرح گل جائے ۔
5: اب اسے برتن میں سے چکن نکال لیں اور سوپ کو کسی چھاننی یا ململ کے باریک کپڑے میں چھان لیں
6: اگر ضرورت محسوس کریں تو مزید نمک یا کالی مرچ ڈال دیں ۔
7: اب اس میں چکن سٹاک کیوب کو ڈال کر اچھی طرح چمچ ہلائیں
8: یہاں تک کہ اس میں اچھی طرح حل ہوجائے سوپ تیار ہے جو چار سے چھ افراد استعمال کر سکتے ہیں ۔

سینڈوچ کیک بنانے کی ترکیب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں