وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ایک بار نہیں دس بار بلانے پربھی نیب جائیں گے۔
بزدار نے کہا کہ ہم تمام معاملات قانون کےمطابق چلارہے ہیں .ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے.
میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے.
لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوا ہوں تو نیب میں بھی پیش ہوں گا، کسی انکوائری سے نہیں گھبراتا، جب ہمارا دامن صاف ہے تو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہر جگہ جائیں گے اور تفصیلات بتائیں گے،ایک بار نہیں دس بار بلانے پر بھی نیب جائیں گے۔