لاہور موٹر وے عصمت دری کیس ،خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کیا انکشاف کر دیا گیا ،
گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ، گرفتاری کے لیے دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار کرلیا گیا ۔
اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی سے متعلق پولیس کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم بنادی گئی ہے، اور اس سلسلے میں دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار کیا جا چکا ہے ، کھوجیوں کی مدد سے بھی ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے ، جائے وقوعہ کے اطراف آبادیوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورکھوجی کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، کھوجی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں ، جبکہ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ملزمان نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ، پولیس کی طرف سے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید ظاہر کی گئی ہے