0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا ہے.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے کا حکم دیا ہے.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درانی کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کررہے تھے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر جو سماعت کے آغاز پر موجود نہیں تھے جج نے عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا۔

جج نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ سے پوچھا کہ کیا سابق چیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے کیوں کہ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے تمام ریکارڈوں کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق جب درانی کا نام 2018 میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا تو درانی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہو رہی تھی۔لہذا ان کا نام ای سی ایل سے ہٹایا جایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں