تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے.
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی طویل عرصہ سے علیل تھے، جو آج لاہور میں انتقال کر گئے۔
علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
خادم حسین رضوی کو کئی ماہ جیل کاٹنے اور معافی نامے پر دستخط کیے جانے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی جانب سے رخ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ مذاکرات کے بعد خادم حسین رضوی نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ اب وہ علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔