چین میں 8 انچ لمبیں پلکیں رکھنے والی خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی یون جیانژیا نامی خاتون دُنیا کی وہ واحد انسان ہیں جن کی پلکوں کی لمبائی 8 انچ ہے، منفرد پلکوں کی وجہ سے چینی خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
یون جیانژیا نامی خاتون نے سال 2016ء میں بھی اپنی پلکوں کی وجہ سے ریکارڈ قائم کیا تھا، اُس وقت خاتون کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چینی خاتون نے بتایا کہ ’اُنہیں سال 2015ء میں محسوس ہونے لگا تھا کہ اُن کی پلکوں کی لمبائی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد اُنہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔
چینی خاتون نے مزید کہا کہ ’اب میری پلکوں کی لمبائی 8 انچ ہے جس کی وجہ سے میں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔