جہاز میں تمباکو نوشی منع ہے تو ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟
جہازوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود ایش ٹرے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ قانونی طور پر لازم ہے۔
یعنی قانونی طور پر ائیرلائن کو اپنے جہازوں میں ایش ٹرے رکھنا لازمی ہے۔
سی این این کے مطابق ایش ٹرے اس لیے بھی ضروری ہیں
کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والےسگریٹ کو باحفاظت ٹھکانے لگا سکیں اور ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں ،
جس سے آگ لگ سکتی ہے