امریکا کی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلن مسک کی کمپنی( Neuralink )نے بندر کے دماغ میں الیکٹرونک چپ لگا کر ویڈیو گیم کھیلنا سکھا دیا، کمپنی نے جلد انسانوں میں بھی تجربات کا اعلان کردیا۔
ایلن مسک نےایک پیغام میں کہا کہ کامیاب تجربات کے بعد ایسی پروڈکٹ جلد لائی جائے گی جو فالج زدہ افراد کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنا ممکن بنا سکے گی۔