دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں دیکھی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں اٹھکیلیاں کرتی ہوئی نظر آئی، مقامی ماہی گیروں نے موبائل کیمرے کے ذریعے سارا منظر محفوظ کرلیا۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 2 وہیل اٹھکیلیاں خرتی ساحل کے قریب دیکھی گئیں، عربین ہمپ بیک وہیل دنیا میں صرف 100 کے قریب رہ گئی ہیں۔
دنیا کی سب سے نایاب ’وہیل‘ بلوچستان کے سمندر میں دیکھی گئی#balouchistan #Whale pic.twitter.com/ulpi7pBAYB
— nomannasir (@nomannasir83) December 9, 2020
محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ عریبین ہمپ بیک وہیل گرم پانیوں میں رہتی ہے، یہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، اومان، یمن ، ایران کے سمندر میں ہوتی ہیں۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ معدوم ہوتی عریبین ہمپ بیک وہیل کا پاکستانی سمندر میں دیکھا جانا خوش آئند ہے۔