خاتون کو چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھیج دیا.

فلپائن کے شہر منیلا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اُس وقت دیکھنے کو ملا کہ جب ایک خاتون کو آن لائن آرڈر میں فرائیڈ چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا سے تعلق رکھے والی ایلیک پیریز نامی خاتون نے ایک معروف فاسٹ فوڈ ریستوران سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا۔

اس کے بعد خاتون کو جب اُن کا آرڈر ڈیلیور کیا گیا تو خاتون نے اپنے بیٹے کے لیے فرائیڈ چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہیں کیونکہ وہ بہت سخت تھا۔

جب خاتون چھری سے کوشش کرنے میں ناکام رہیں تو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب اُنہوں فرائیڈ چکن توڑی تو وہ حیران و پریشان ہوگئیں کیونکہ اُس میں چکن کی جگہ فرائی کیا ہوا تولیہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں