کورونا ویکسین لگوانے پر خاتون کی بینائی واپس آگئی.

بھارت میں کورونا ویکسین کے حوالے سے جہاں بہت سی غلط فہمیاں تھیں ، اب ایک بزرگ خاتون نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اپنی بینائی کے لوٹ آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع واشم کی ایک بزرگ خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ 9 برس قبل ان کی بینائی موتیا کی وجہ سے چلی گئی تھی اور انہیں گزشتہ 9 برس سے دونوں آنکھوں سے کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا لیکن اب کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد انہیں دکھائی دینے لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں