0

دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار .

چین کےایک شہری نے مختلف لوازمات سے سجا ’گولڈن بوائے‘ برگر تیار کر کے دنیا کے سب سے مہنگے برگر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

برگر کی قیمت 6 ہزار ڈالر (9لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہے جسے ایک ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن کے سربراہ رابرٹ جین ڈی وین نے تیار کیا ہے۔

رابرٹ جین کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے دوران جب ریستورنٹس بند ہوگئے تو ٹیک اوے سروس جاری تھی چنانچہ انہوںنے سوچا کہ کیوں نہ اس دوران دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کر لیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی معاشرے کی بھلائی کے لیے عطیہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں