انسان نما نرم چہرے والا روبوٹ .

کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئروں نے انسان نما نرم چہرے والا روبوٹ ’ایوا ‘ایجاد کرلیا ہے۔

ایوا کا چہرہ کسی بالغ انسان جیسا ہے جو ایک نرم ربڑ استعمال کرکے ، تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا۔ربڑ کے اس چہرے کو ایک کھوپڑی پر لگایا گیا ہے جبکہ اس کے پچھلے حصے کو متعدد مقامات پر باریک تاروں کے ذریعے موٹروں سے جوڑ دیا گیا ہے۔

چہرے پر کوئی خاص تاثر یا جذبہ ظاہر کرنے کیلئے ان موٹروں کو ایک مخصوص ترتیب سے گھما کر اس چہرے کے الگ الگ حصوں میں مختلف تناؤ پیدا کیا جاتا ہے ۔

اس وقت یہ روبوٹ چہرہ، غصے ، خوف، لطف، دکھ، اداسی، حیرت اور درجنوں دوسرے انسانی جذبات کا اظہار کرسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں