0

کھدائی کے دوران بیش قیمت ہیرے ملنے کا دعوٰی: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے گاؤں میں کھدائی کے دوران بیش قیمت ہیرے ملنے کا دعوٰی کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک گاؤں میں کھدائی کے دوران ایک شخص کوایک پتھر ملا تھا،جس کے بارے میں مقامی افراد کادعوی ہے کہ یہ ہیرا ہے۔

12 جون سے علاقے میں کھدائی کی جارہی ہے اور ملک بھر سے لوگ اپنی قسمت آزمانے کیلئے اس گاؤں کا رخ کرچکے ہیں۔

یہ پتھر1100 پاکستانی روپے سے ساڑھے تین ہزار تک فروخت بھی کئے جارہے ہیں۔

حکام کی جانب سے ان پتھروں کے ہیرے ہونے کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں