خوبصورتی کے لیے 5 عجیب و غریب مصنوعات.
خوبصورت نظر آنے کے لیے انسان کیا کچھ نہیں کرتا۔
بعض لوگ تو خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایسے ایسے نسخے آزما رہے ہوتے ہیں،
جن کے بارے میں جان کر ہنسی آ جا جاتی ھے
1: سانپ کے زہر کی کریم
کوبرا کے خاندان اور کچھ دیگر سانپوں کا نیورو ٹاکسن شکار کو مفلوج کر دیتا ہے۔
اسی خواص کی وجہ سے سانپ کے زہر کو بوٹوکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اسے چہرے میں انجیکٹ نہیں کیا جاتا ہے بلکہ کریم کی طرح لگایا جاتا ہے۔ ۔
2:آنول سے بنی کریم
جھریاں مٹانے کے لیے آنول سے بنی کریم کو گائے کی آنول سے بنایاجاتا ہے۔ یہ کریم چہرے پر بڑھتی ہوئی عمرکے اثرات کو کم کرتی ہے۔
3:پرندوں کے فضلے کا فیشل ماسک
چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے بلبل کی فضلے سے فیشل ماسک کریم بنائی جاتی ہے۔
4: سور کے پائے
سور کے پائے کو جھریوں کے علاج کے طریقہ کار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
5: گھونگھوں کی رال کی کریم
اس کی رال کی بنی ہوئی کریم کو چہرے پر لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔