نیند سے متعلق 5 عجیب و غریب بیماریاں .
کہتے ہیں نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے۔ انسان کے سکون کا سب سے بہترین ذریعہ نیند ہی ہے۔
1۔نیند میں جبڑے رگڑنا
اس بیماری میں مریض سوتے میں اپنے دانت یا جبڑے رگڑتے رہتے ہیں
2۔ ٹانگوں کی بے چینی یا جھٹکے لگنا
ٹانگوں کی بے چینی یا ٹانگوں میں جھٹکے ایک جاگتے ہوئے انسان کو بھی لگ سکتے ہیں۔
اس بیماری میں سویا ہوا یا جاگا ہوا شخص چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹانگوں یا جسم کے کسی حصے کی حرکت کو نہیں روک پاتا۔
3۔ نیند میں سانس رکنا
اس بیماری میں مریض کا سانس نیند میں کچھ کچھ دیر کے لیے رکتا ہے اور پھر بحال ہوجاتا ہے۔
4۔ سوتے ہوئے باتیں کرنا
اس بیماری میں انسان سوتے ہوئے بلند آواز میں باتیں کرتا ہے۔
5۔ کسی بھی وقت سونا
اس بیماری میں مریض کسی بھی وقت کہیں پر بھی سو سکتا ہے تاہم یہ نیند زیادہ گہری نہیں ہوگی۔